قطرمیں کفیل نظام ختم، تارکین وطن کیلیے اجرت اور پرکشش مراعات کا نیا قانون نافذ

دوحہ(این این آئی )خلیجی ملک قطر میں تارکین وطن ملازمین کے لیے کم سے کم ماہانہ اجرت اور دیگر مراعات کا قانون نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت آجر ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ رہائش اور خوراک دینے کے لیے بھی پابند ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر تارکین وطن اور غیر ملکی ملازمین کے لیے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق قانون نافذ کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے۔ یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جس پر آجر کو لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس قانون

کے نفاذ سے ملکمیں کفیل کا نظام بھی ختم ہوجائے گا۔قطر کی وزارت برائے ترقی مزدور اور سماجی امور نے تصدیق کی ہے کہ نئے قانون کے تحت ملک میں کام کرنے والے غیرملکی ملازم کی کم از کم ماہانہ اجرت ایک ہزار قطری ریال مقرر کی گئی ہے جب کہ کمپنیوں کو غیر ملکی ملازمین کی رہائش اور خوراک کا انتظام کرنے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔اگر کمپنیاں غیرملکی ملازمین کو رہائش اور خوراک کی سہولیات خود فراہم نہیں کرسکتیں تو ملازمین کو خوراک کے لیے ماہانہ 300 سو ریال اور رہائش کے لیے 500 سو ریال علیحدہ سے دینا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں