غیر ملکی شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے نئی ریموٹ ورک ویزہ سکیم کا اعلان کردیا

دبئی ( آن لائن ) متحدہ عرب امارات نے نئی ریموٹ ورک ویزا اسکیم کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی ویزہ پالیسی کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا ، جس کے تحت غیرملکی شہری متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے بیرون ملک ریموٹ طریقہ کار سے کہیں بھی اپنی ملازمت کو جاری رکھ سکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ان افراد میں ایسے لوگ شامل ہیںجو کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے متحدہ عرب امارات میں

رہائش پذیر ہوسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ دنیا میں کہیں بھی ملازمت کرتے ہوں اور وہاں بھی پیشہ ورانہ خدمات کے سلسلے میں رابطہ کرتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نئی ویزہ پالیسی کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا اتوار کے روز ہونے والے کابینہ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں