نوجوان خاتون بائیکر کا روپ دھارنے والا 50 برس کا مرد نکلا، اصل تصویر دیکھ کر آپ کا بھی ہوش اڑ جائے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جاپانی نوجوان خاتون جو کہ سوشل میڈیا ویب ویب سائٹ ٹویٹر پر 20ہزار سے زائد فالورز رکھتی ہیں کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا ۔ وہ خوبصورت خاتون نہیں بلکہ 50سال کا مرد ہے ۔ برطانوی ادارے لیڈبائبل کے مطابقمذکورہ بالا خاتون کا روپ دھارنے والا مرد ٹوئٹر پر 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی فالوئنگ رکھتا ہے۔اس کے بارے میں یہ حقیقت اس وقت آشکار ہوئی جب انٹرنیٹ پر 11فروری کو ایک تصویر ملی جو کہ اس سے کافی مشابہت رکھتی تھے ایسے نظر آرہا ہے جیسے یہ کسی خاتون کی نہیں بلکہ ایک درمیانی

عمر کے مرد کی تصویر ہے ۔ یہ بائیکر پابندی سے اپنی بائیک کے سامنے بنائی گئی تصاویر پوسٹ کرتا تھا، اور ایک طویل عرصے تک یہ راز ہی رہا کہ یہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہے، اور پھر جاپانی ٹی وی شو نے اسے ٹریک کیا اور اس راز کو فاش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں