42

مولانا طارق جمیل کا وزیر اعظم کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار اور ان کی صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ا?یا ہے، اس پر ہم ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
طارق جمیل نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت کے ساتھ تندرستی عطا کرے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ا??ن کی اہلیہ بشری بی بی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ا?گیا۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، ان کی صحت اچھی ہے اور انہیں کورونا کی معمولی نوعیت کی علامات ہیں ، انہیں فوری علاج کی ضرورت نہیں۔وفاقی وزرائ اور معاونین نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں