یومِ پاکستان پریڈ ، پاک فوج نے ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاک فوج نے یومِ پاکستان کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ا?ئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لیے ا?نے والے تمام شرکا کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ، حاظرین کو حفاظتی ماسک کے بغیر پنڈال میں? داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب کہ پریڈ کے مقام پر تمام داخلی مقامات پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی اور ہرانکلوڑر کے داخلی دروازے پر فیس ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پریڈ دیکھنے کے خواہش مند افراد کو درجہ حرارت چیک کرنے کے مرحلے سے گزرنا ہوگا ، تقریب میں مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا جب کہ پریڈ کے شرکا کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے۔
چند روز قبل پاک فوج نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ سوشل میڈیا پرشیئر کردیا ، ’ایک قوم ، ایک منزل‘ کے عنوان سے بنایا گیا ملی نغمہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا گیا ، اس ملی نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کے اتحاد کا پیغام دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں