بلوچستان ، خاتون بیورو کریٹ کا محض 34 دن میں 4 مرتبہ تبادلہ کردیا گیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان میں ایک خاتون بیورو کریٹ کا محض 34 روز کے دوران 4 مرتبہ تبادلہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون بیورو کریٹ فریدہ ترین کا اس سال 11 فروری سے 16 مارچ کے عرصے کے دوران 4 مختلف جگہوں پرتبادلہ کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ 11فروری کو فریدہ ترین کوپہلے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ تعینات کیا گیا تاہم اس تعیناتی کو اگلے ہی روز منسوخ کردیا گیا اور ان کی دوبارہ 16 فروری کو سیکشن آفیسر تھری محکمہ نظم و نسق میں تعیناتی کردی گئی جس کے بعد خاتون بیورو کریٹ کو 25 فروری کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں سکیشن آفیسر ون تعینات کیا گیا لیکن 16 مارچ کو انہیں سیکشن آفیسر کامرس اینڈ انڈسٹریز تعینات کردیا گیا۔
اس حوالے سے بلوچستان حکومت کے ترجمان نے امتیازی سلوک کے حوالے سے تمام تر الزامات کو رد کردیا ، انہوں نے کہا کہ فریدہ ترین ایک سمجھدار ذہین اور محنتی بیوروکریٹ ہیں ، یہ کسی قسم کا امتیازی سلوک

اپنا تبصرہ بھیجیں