چین کے حوالے سے موقف سخت امریکا نے انڈیا کے ساتھ ہاتھ ملا لیا

نئی دہلی (میڈیا رپورٹ) امریکہ کی توجہ پاکستان ا ور انڈیا پر ہمیشہ رہی ہے اور اب جب امریکا نے چین کے ساتھ سینگ اڑا لیے ہیں تو ایسے میں پاکستان یا انڈیا کا سہارا لینا اس لیے بھی ضروری ہے کہ وہ آسانی کے ساتھ چین سے ٹکر لے سکے۔اسی حوالے سے پینٹا گون نے انڈیا کی طرف قدم بڑھایا ہے اور جنرل لائیڈ بھارت کے دورے پر ہیں۔
پینٹاگون کے چیف لائیڈ آسٹن نے نئی دہلی میں بات چیت کرتے ہوئے بھارت کے’ہم خیال شراکت داروں‘کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کی تعریف کی۔واضح رہے کہ بھارت ایشیا پیسیفک کے خطے میں امریکا کا ایک اہم شراکت دار ہے اور لائیڈ آسٹن کا دو روزہ دورہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا نئی دہلی سے آمنے سامنے بات چیت کا پہلا موقع ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ الاسکا میں اعلیٰ امریکی اور چینی عہدیداروں کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آیا جسے واشنگٹن کے ایک سینئر عہدیدار نے ‘سخت اور براہ راست’ قرار دیا تھا۔
بھارت آنے سے قبل لائیڈ آسٹن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کیا تھا جو چینی سرگرمیوں سے ناراض اس خطے میں امریکا کے دو دیگر اہم شراکت دار ہیں۔اس کے بعد امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے چار طرفہ اتحاد ‘کواڈ رہنماو ¿ں ‘ کے پہلے سربراہی اجلاس معقد ہوگا جس میں چین کے خلاف کاروائی دیکھی جاسکتی ہے۔
یادرہے کہ لائیڈ آسٹن جمعے کی رات نئی دہلی پہنچے اور انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے بات چیت کی۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا لائیڈ آسٹن نے ‘ہند بحر الکاہل میں بھارت کے قائدانہ کردار کی تعریف کی اور مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ہم خیال افراد کے ساتھ بڑھتی ہوئی مصروفیت کو سراہا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں