نواز شریف نے آصف زرداری سے بات کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بات کرنے سے انکار کر دیا یا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا لیکن نواز شریف نے بات نہ کی۔نواز شریف نے گھر میں موجودگی کے باوجود فون نہ سنا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے فون پر آصف زرداری سے سخت گفتگوکی۔گفتگو میں بتایا گیا کہ اعظم نذیر تارڑ بے نظیر قتل کیس میں ملزمان کے وکیل تھے، پیپلز پارٹی کسی صورت اعظم نذیر تارڑ کے نام پر اتفاق نہیں کرے گی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے زرداری کو جواب میں کہا کہ نواز شریف ناراض ہیں بات نہیں کرنا چاہتے،آصف زرداری اور اسحاق ڈار کی کی فون پر گفتگو اسپیکر پر بلاول بھٹو نے بھی سنی۔
آصف زرداری نے اسحاق ڈار کی جانب سے انتہائی تلخ گفتگو کے بعد فون بند کر دیا۔ قبل ازیں بتایا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل 2 بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی میں میں دوریوں کی وجہ سامنے آگئی۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے ویڈیو لنک پر ہونے والے مشاورتی اجلاس کی باتیں سامنے ا?نے پر مسلم لیگ ن کی دوہری پالیسی آصف زرداری کے سامنے آشکار ہوئی ، جس پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے برہمی کا اظہار کیا ، مذکورہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز ، قائد حذب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ن لیگی رہنماءاسحاق ڈارنے شرکت کی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف اور حمزہ شہباز پی پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نہیں بنوانا چاہتے تھے کیوں کہ ان کے چیئرمین سینیٹ بننے پر انہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی پنجاب میں مضبوطی کا خوف تھا ، تاہم مشاورتی اجلاس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے اور پاکستان پیپلز پارٹی سے اتحاد کے حق میں ووٹ دیا تاہم ن لیگی قیادت کی اکثریت کو خوف لاحق تھا کہ اگر موقع دیاگیا تو پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں مضبوط ہو جائے گی، اسی لیے لیگی ارکان نے منصوبہ بندی کے تحت بیلٹ پیپر پر یوسف گیلانی کے نام پر مہر لگا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں