اپوزیشن رہنماوں کاوزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کورونا سے جلد اور مکمل صحت یاب یکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخص کے حوالے سے خبر ملی، میں وزیراعظم پاکستان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبعیت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
یہ خبر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2 دن قبل کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوائے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم نے ابھی کورونا ویکیسن کی پہلی ڈوز لگوائی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیر اعظم اب گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دنیا بھر سے خاص و عام نے ان کی صحت یابی کے لیے خاص و عام نے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے ،قومی ٹیم کے سابق کپتان وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں