دُعاؤں کیلئے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں: عمران خان

اسلام آباد گزشتہ روز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے دُعاؤں کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے.
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان سفید قمیض شلوار میں ملبوس کُرسی پر بیٹھے ہیں۔

عمران خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘
وزیراعظم کی پوسٹ پر پاکستان سمیت دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اُن کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

عمران خان بھی کورونا کا شکار، گھر میں قرنطینہ، اہلیہ بھی متاثر، وزیراعظم کو ملنے والے اور پرائم منسٹر ہاؤس و سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کا ٹیسٹ ہوگا

فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دی

اپنا تبصرہ بھیجیں