دانتوں کی صفائی سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، حدیث مبارکہ میں دانتوں کی صفائی کی تلقین کی گئی ہے،صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی

ٓٓاسلام آباد (جنرل رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دانتوں کی صفائی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، حدیث مبارکہ میں بھی بار بار دانتوں کی صفائی کی تلقین کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دانتوں کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہر سال 20 مارچ کو دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ دانتوں کی بیماریوں سے دور رہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا۔ انہوں نے ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصل رکھنا، سیکھا، اب لوگ اس حقیقت کا ادراک کر رہے ہیں کہ بیماریوں سے دور رہنے کیلئے احتیاط ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضور ? کی تقریبا 20 احادیث دانتوں کی صفائی سے متعلق رہنمائی کرتی ہیں، دانتوں کی صفائی کرنا ثواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضور? ہر وضو کے ساتھ مسواک فرماتے، فرشتہ وحی لاتا تو ساتھ مسواک کی بھی تلقین کرتا۔ انہوں نے کہا کہ دانتوں کی صفائی سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، بچے ، خواتین اور مرد دانت صاف کرنے کی عادت کو اپنائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ان کی کاوشوں سے 20 مارچ کو دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، پاکستانی قیادت کی وجہ سے دانتوں کی صحت کا عالمی دن مقررکیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں