کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا عمران خان کے نام پیغام

دہلی (میڈیا رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ 19 سے جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، انہوں نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔یہ خبر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2 دن قبل کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوائے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم نے ابھی کورونا ویکیسن کی پہلی ڈوز لگوائی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیر اعظم اب گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دنیا بھر سے خاص و عام نے ا ±ن کی صحت یابی کے لیے خاص و عام نے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے ،قومی ٹیم کے سابق کپتان وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں