سعودی عرب دنیا میں خوش ترین ممالک میں پہلے نمبرپرآگیا

ریاض(این این آئی)اگرچہ گذرا سال کوویڈ 19کی وجہ سے پوری دنیا کے لیے پریشان کن رہا ہے مگر بعض ممالک اس کے باوجود خوش حال رہے ہیں۔سال 2021 کیو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ خوش ترین ممالک کی فہرست میں سعودی عرب پوری عرب دنیا میں پہلے اور عالمی سطح پر 21 ویں نمبر پرہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی ایک تحقیق میں کہاگیاکہ فن لینڈ مسلسل چوتھے سال بھی دنیا کے سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ڈنمارک دوسرے نمبر پر ہے، جس کے

بعد سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ اور ہالینڈ کا نمبر آتا ہے۔برطانیہ کی درجہ بندی اس سال متاثر ہوئی ہے اور وہ 13ویں نمبر سے گر کر 17ویں نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ یورپ سے باہر نیوزی لینڈ وہ واحد ملک ہے جو دس خوش ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔اس فہرست میں متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر 27 ویں اور بحرین 35 ویں نمبر پر ہیں۔دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں ٹاپ 10 یورپی ممالک ہیں جن میں ہالینڈ، ناروے، سویڈن، لکسمبرگ، آسٹریا اور یورپ سے باہر نیوزی لینڈ شامل ہیں۔اس درجہ بندی کے مطابق دنیا میں افغانستان، لیسوتھو، بوٹسوانا، روانڈا اور زمبابوے کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔ بھارت بھی ناخوش ممالک میں سر فہرست ہے اور اس کا عالمی سطح پر 139 واں نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں