خفیہ ملاقات میں اسرائیلی انٹیلی جنس چیف کی صدر محمود عباس کو سرزنش، 3 اہم معاملات میں تنبیہ

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے شاباک کے چیف ندائو ارگمان نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں تین اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسرائیلی ٹی وی نے بتایا کہ ارگمان نے صدر عباس کو تین اہم معاملات میں تنبیہ بھی کی۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس چیف نے صدر محمود عباس کو اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی انتخاباتمیں حصہ لینے اور اقتدار پر ممکنہ قبضہ کرنے پر خبردار کیا۔ فلسطینی حکومت میں حماس کی شمولیت اور عالمی فوج داری عدالت میں اسرائیل کے

ٹرائل پر فلسطینیوںکی طرف سے عالمی عدالت کے ساتھ تعاون پر خبردار کیا۔ اسرائیلی عہدیدار نے سخت لہجے میں محمود عباس سے بات کی۔ عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بھی محمود عباس کو ایک مکتوب میں مذکورہ امور پر خبردار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں