پریتی زنٹا کا ہاتھ چومنے پر جنیلیا نے رتیش کی پٹائی کردی، دلچسپ ویڈیو وائرل

ممبئی (این این آئی)سوشل میڈیا پر اداکارہ جنیلیا دیش مکھ کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکارہ پریتی زنٹا سے اس وقت جلن محسوس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب ان کے شوہر رتیش اداکارہ کا ہاتھ چوم کر استقبال کرتے ہیں۔ٹوئٹر پر جنیلیا دیش مکھ نے کچھ عرصہ قبل پریتی اور رتیش کی وائرل ہوئی ایڈیٹ ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں ان کے شوہر رتیش دیشمکھ کو پریتی زنٹا کا ہاتھ چوم کر ان کا استقبال کرتے ہوئے اور عین اسی لمحے جنیلیا کو منہ بسورتے دیکھا جاسکتا ہے۔رتیش کی اہلیہ کی

جانب سے شیئر کی گئی مزاحیہ ویڈیو میں بیوی کو شوہر پر مکے بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد رتیش ایک جگہ پڑے اپنی اہلیہ سے معافی مانگ رہے ہیں۔جنیلیا کی ویڈیو کو کچھ دیر کے دوران ہی ہزاروں مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں