جاپان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری، لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

ٹوکیو(آن لائن) جاپان کے ساحلی علاقے میاگی میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جزیرے ہونشو کے علاقے میاگی فریکچر میں 7.2 شدت کے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور سونامی سے خوفزدہ لوگ گھروں سے دوڑتے ہوئے باہر نکل آئے۔ جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ میاگی فریکچر کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایتکی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز میاگی کے سمندر کی 60 کلومیٹر گہرائی میں

تھی۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ریسکیو اور میونسپلٹی اداروں کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے۔واضح رہے کہ 11 مارچ 2011 میں جاپان میں دنیا کا چوتھا بڑا زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 9.1 محسوس کیا گیا تھی جس کے نتیجے میں آنے والی سونامی سے 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں