ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے گزشتہ روزائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ تبدیلی کمانڈ کی باوقار تقریب میں پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو کمانڈ کی اعزازی شمشیر دی اور ایئر چیف مارشل کے رینک بھی لگائے۔ چار JF-17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے سبکدوش ہونے والے ائیر چیف کو الوداعی سلامی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں