انگلینڈ میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کو عالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی

لندن(خالدعلی حالات لندن ) انگلینڈ میں بلیک برن کے علاقے میں 2ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5ملین پائونڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے میناروں سے آنے والی آوازوں سمیت 21اعتراضات کو حل کرنے کے بعد مسلمان بھائیوں کے ادارے عیسی فانڈیشن کو یہاجازت ملی ہے۔ عیسی فانڈیشن نے مسجد کے قریب پارکنگ بنانے اورسمیت حفاظتی انتظامات کیلئے 30ہزار پانڈ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔کونسل کے سربراہ نے کہا کہ مسجد تیارہونے کے بعد بلیک برن کی جدید شکل ہوجائے گی جس سے سب کوایسا ضرورلگے گا کہ یہ

شہرمختلف کمیونیٹیزکے رہنے والوں کا مسکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں