اروشی روتیلا کے زیر استعمال پینے کے پانی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے

ممبئی (این این آئی) دنیا بھر میں موجود شوبز اور دیگر مشہور شخصیات خود کو فٹ رکھنے کیلئے جِم اور اچھی غذائوں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ شوبز شخصیات خود کو اچھا اور فٹ رکھنے کیلئے مہنگا ترین پانی بھی استعمال کرتے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا کے زیر استعمال پینے کے پانی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے۔گزشتہ دنوں اروشی روتیلا دہلی سےممبئی پہنچیں تو ائیرپورٹ پر وہ پانی کی کالی بوتل ہاتھ میں تھامے نظر آئیں تھیں۔ اس بوتل کو میڈیا میں خبروں کے طور پر کافی جگہ بھی ملی تھی۔اس حوالے سے سامنے

آنیوالی رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر) ہائیڈریٹڈ پانی ہے، جس کی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے اور اسے بالی ووڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں