اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانسجینڈر ایکٹ غیر شرعی قرار دیدیا

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کو غیر شرعی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں حقیقی انٹرسیکس افراد کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا اور تجویز دی گئی کہ ٹرانسجینڈر افراد کے بارے میں موجودہ ایکٹ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں موجودہ قانون کا تفصیلی جائزہ لے، اس مسئلے کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے جامع قانون سازی کی جاسکے، موجودہ ایکٹ میں مجموعی طور پر متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں، یہ نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے، نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں