ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا

ملک میں آج یکم ربیع الاول بدھ 28 ستمبر ہے جبکہ عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر کو ہو گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہ ربیع الاول کا آغاز، چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں منگل کی شب کو ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، چاند کئی علاقوں میں باآسانی دیکھا گیا۔ چاند نظر آنے کے بعد ملک میں ماہ ربیع الاول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے پیر کے اعلامیہ کے مطابق ملک میں عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔
ہر سال عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے، تاہم رواں سال عید میلاالنبیﷺ اتوار کے روز منائی جائے گی۔ یہاں واضح رہے کہ ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا۔
گزشتہ روز ملک کے کسی علاقے میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔ جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالم اسلام اور پوری دنیا کو رحمتوں کے مہینے ربیع الاول کے آغاز کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ولادت پوری انسانیت کیلئے دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ اس ماہ سیرت نبوی ﷺ کا مطالعہ اور اس پر عمل کرکے خود کو روز محشر حضور ﷺ کی شفاعت کے قابل بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں