تحریک انصاف اور ق لیگ کا ہر سیاسی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق

عمران خان اور پرویز الٰہی ملاقات میں پنجاب میں پاورشیئرنگ کے امور کو حتمی شکل دے دی گئی، آڈیولیکس سے متعلق لیگی قیادت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف اور ق لیگ کا ہر سیاسی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے، پنجاب میں پاورشیئرنگ کے امور کو حتمی شکل دے دی گئی، آڈیولیکس سے متعلق لیگی قیادت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال، آڈیولیکس اور عوامی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عوامی فلاحی منصوبوں پر عمران خان کو بریفنگ دی۔عمران خان نے درس گاہوں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے نئی قانون سازی کے اقدام کو سراہا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے انسداد منشیات منصوبے کیلئے فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام نئی نسل کو تباہی سے بچانے کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے حکومتی امور احسن طریقے سے چلانے پر تعریف بھی کی۔اس موقع پر عمران خان نے یاسمین راشد سے ڈینگی کی صورتحال پر استفسار کیا، عمران خان نے زیرتعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر سے متعلق بھی پوچھا۔عمران خان نے کہا کہ آڈیولیکس سے متعلق لیگی قیادت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا۔ اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور میاں اسلم اقبال نے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں، جس میں پنجاب میں پاورشیئرنگ کے امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔تحریک انصاف اور ق لیگ کا ہر سیاسی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں