لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان لاہور میں ہونےکے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔

خیال رہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں