جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، دو جوان شہید ہوگئے

پاک فوج نے بروقت جوابی کاروائی سے ایک دہشتگرد جہنم واصل کردیا، ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے حوالے سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ، دو جوان شہید ہوگئے، پاک فوج نے بروقت جوابی کاروائی سے ایک دہشتگرد جہنم واصل کردیا، ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے حوالے سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، پاک فوج کے جوانوں نے بروقت مئوثر اور جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، فائرنگ سے نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ بھی شہید ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ہلاک دہشتگرد شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے حوالے سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں