ن لیگی رہنمائ جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

لاہور (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہور کے علاقے تھانہ ٹاو ¿ن شپ میں درج کیا گیا ، مقدمہ ٹاو ¿ن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نےحکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ، ن لیگی رکن قومی اسمبلی نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو جب پاکستان آئی تھیں تب وہ خطرات سے آگاہ تھیں اور انہوں نے نام بھی لیے تھے پھر ان کی شہادت کے بعد ان کے اہل خانہ نے تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا لیکن اگر خدانخواستہ مریم نواز کو کچھ ہوا تو پھر پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، سانحہ مشرقی پاکستان والا ری پلے نہ کیا جائے ، یہاں بڑا حادثہ ہو جائے گا۔
لیگی رہنما کا متنازعہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب قائد ن لیگ نواز شریف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں جب کہ مریم نواز نے بھی اپنے ایک پیغام میں الزام عائد کیا کہ انہیں ناصرف دھمکیاں ملیں بلکہ گندی گالیاں بھی دی گئیں ، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز کو دھمکیاں دی گئیں کہ باز نہ آئی توتباہ برباد کریں گے ، مریم نواز کی اللہ حفاظت کرے گا ، خدائی لہجے میں دھمکیاں دینے والوں کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اگر کوئی مذموم حرکت کی تو ذمہ دار عمران خان کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت بھی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری نظام اور اخلاقیات کو پاو ¿ں تلے روندتے ہوئے آپ اس حد تک گر چکے ہیں کہ پہلے آپ نے کراچی میں چادر اور چاردیواری کو پامال کیا ، رات کے وقت مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑا ، اب انہیں دھمکی دے رہے ہو کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں سمیش کردیا جائے گا ، مریم جس جرات اور ایمان کے ساتھ عوام کے حق حکمرانی اور ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑ رہی ہیں ، انشائ اللہ ان کی حفاظت اللہ کرے گا جو کچھ آپ نے کیا ہے اور کرتے چلے جارہے ہیں یہ سنگین جرم ہے جس کا بہت جلد حساب دینا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں