ایاز امیر کے بیٹے اور بہو کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی، 3 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی

مقتولہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی، شاہنوار نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز ماری،سارہ سر پر چوٹ لگنے پر بےہوش ہو گئی تو شاہنواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ سارہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ نواز سے رابطہ ہوا تھا پھر شادی کر لی۔سارہ نے گذشتہ روز پاکستان پہنچ کر گاڑی بھی خریدی تھی۔مقتولہ سارہ گذشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھی۔
کل رات کو ہی شاہنواز کی مقتولہ سارہ سے تکرار شروع ہوئی تھی۔ ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ فارم ہاؤس پر بیٹے کے ساتھ مقیم تھیں۔ایاز امیر کے بیٹے نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی شاہنوار نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز ماری۔سارہ سر پر چوٹ لگنے پر سارہ بےہوش ہو گئی تو شاہنواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا۔
فرانزک ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے لیبارٹری بھجوا دئیے، آلہ قتل بھی لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو ہے۔ایاز امیر کی بہو کا قتل چک شہزاد میں ہوا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو فارم ہاؤس سے لاش مل گئی۔
اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔ پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں ایازامیر کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔
مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے نے اہلیہ کو گھریلو ناچاقی پر سر پر وار کرکے قتل کیا۔سارہ کے سر پر تیز دھار آلے سے وار کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔پولیس جب موقع پر پہنچی تو شاہنوار بھی موجود تھے۔پولیس کے مطابق تاحال قتل کی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اطلاع ملی تھی کہ چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس میں لاش ملی ہے۔پولیس کی مزید تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ قتل ہونے والی 37 سالہ خاتون سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو ہیں۔تاحال ایاز امیر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کی فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں