برسوں بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی

لاہور (بیورو رپورٹ) برسوں بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیائ کے ڈیڑھ ارب شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور اسپورٹ اسٹاف کو بنا کسی رکاوٹ کے ویزوں کے اجرائ کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت سے رابطہ کرنے کے بعد جواب موصول ہوا کہ رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم اور حکام کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔
یوں اب پاکستان کرکٹ ٹیم 5 سال کے وقفے کے بعد بھارت کا دورہ کرے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 9 سال سے دو طرفہ کرکٹ سیریز کا انعقاد نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں