ایشیاء کپ میں شاندار کارکردگی، نسیم کے فولورز کی تعداد میں راتوں رات لاکھوں کا اضافہ

افغانستان کیخلاف میچ سے قبل نسیم کے انسٹاگرام فولورز 4 لاکھ 28 ہزار تھے ،2 چھکوں نے انکے فولورز کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار کردی جو اب 10 لاکھ سے زیادہ ہوچکے : رپورٹ

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) ایشیاء کپ 2022ء میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 10 لاکھ ہو گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ سے قبل نسیم شاہ کے انسٹاگرام پر فولورز 4 لاکھ 28 ہزار تھے تاہم نسیم شاہ کے یادگار چھکوں نے ان کے انسٹا فولورز کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار کر دی جو اب 10 لاکھ سے بھی زائد ہو چکی ہے ۔

یاد رہے کہ ایشیاء کپ 2022ء میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا تھا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں