ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

لاہور(بیورو رپورٹ) ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت سمیت ملک کی تمام صوبائی حکومتوں نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان کے سلسلے میں 23 مارچ بروز منگل کو ملک کے تمام تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے 23 مارچ کو عام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ ہر سال 23 مارچ کو ملک بھر میں یوم پاکستان بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان کی منظوری کی یاد میں ہر سال اس روز ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیا جاتا ہے۔ 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے شرکت کرتے ہیں۔ تاہم رواں برس کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث یوم پاکستان پریڈ سمیت دیگر تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں