کورونا کی چھٹی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 98 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں