جناح ہسپتال میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی ولادت

کراچی: (نیوز ڈیسک) شہر قائد کے جناح ہسپتال میں خاتون نے 6 بچوں کو جنم دے دیا۔ کراچی کے علاقے کالا پل کی رہائشی 25 سالہ عائشہ کے ہاں چھ بچوں کی ولادت ہوئی، بچوں میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں، ایک بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی۔

بچوں کی پیدائش پر عائشہ اور ان کے شوہر سمیت فیملی بھی خوش ہے، 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو کم وزن اور سانس کی تکلیف کے باعث نرسری میں داخل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں