اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے معافی مانگ لی

ممبئی: (ویب ڈیسک) مشہور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔

کئی دنوں سے اروشی اور رشبھ پنت کا معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث تھا کیونکہ اداکارہ اور کھلاڑی کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ اور کرکٹر رشبھ پنت کے درمیان کافی عرصے سے لفظی جنگ جاری تھی۔

اروشی نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک شخص جس کا نام آر پی ہے اُس نے مجھ سے ملنے کیلئے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔

اس انٹرویو کے جواب میں بھارتی کرکٹر نے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے اروشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لوگ کیسے خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن۔

بعد ازاں اروشی روٹیلا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بظاہر رشبھ پنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے، میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔

تاہم اب خوبرو بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ایک حالیہ انٹرویو میں رشبھ پنٹ سے معافی مانگتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رپورٹر نے اروشی سے کہا کہ میرے ذریعے آپ رشبھ پنت تک اپنا کوئی پیغام پہنچانا چاہتی ہیں تو اروشی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ “میں یہ بولوں گی کہ آئی ایم سوری”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں