سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس، مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ ہیں: امریکا

نیویارک: (نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ ایف 16 کے پرزوں کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا، طیاروں کی مرمت سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، ہم پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں