چیف ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اچھی کارکردگی پر ٹریفک وارڈنز میں انعامات کی تقسیم

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک افسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی طرف سی23مارچ کے حوالے سے کالے شیشے اور غیر قانونی طور پر پولیس لائٹ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی میں اچھی کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز کو انعامات جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے ٹریفک وارڈنز کو شو کاز جاری دیئے گئے سی ٹی اونی23مارچ کے حوالے سے سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کالے شیشے اور غیر قانونی پولیس لائٹ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے ٹریفک وارڈنز میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیئے انعامات پانے والوں میں سینئر ٹریفک وارڈن فیصل، سینئر ٹریفک وارڈن عبد الغفار اور ٹریفک وارڈن صفوان شامل ہیں جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے ٹریفک وارڈن کو شوکاز جاری کئے گئے جن میںٹریفک وارڈن جاوید، ٹریفک وارڈن محسن، ٹریفک وارڈن قمر،ٹریفک وارڈن فہد اورٹریفک وارڈن کامران شامل ہیں سی ٹی اورائے مظہر اقبال نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے افسران و اہلکاروں کی ہر پلیٹ فارم پر بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی ،تا کہ ان کا مورال بلند ہو اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید احسن طریقے سے سر انجام دیں۔
جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں