حریم شاہ کو اپنی ویڈیوز لیک ہونے کا ڈر پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو اپنی ویڈیو ز لیک ہونے کا ڈر پڑ گیا ۔ سائبر کرائم ونگ سے رابطے شروع کر دیئے ۔ تفصیلات کے لوگوں کی ویڈیو لیک کرنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ مشکل میں پھنس گئیں ، ان کا پاسپورٹ بھی چوری ہوچکا ہے ۔حریم شاہ کو بلیک میل کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اپنی کزن عائشہ شاہ نکلیں ۔ معروف ٹک ٹاکر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی دستاویزات عائشہ شاہ نے چرائے ہیں ۔ نجی ٹی وی فورٹی ٹو کی رپورٹ کے مطابق حریم

شاہ عائشہ شاہ اور ان کے بوائے فرینڈ بہادر شاہ عبداللہ نشے کی حالت میں گھر میں داخل ہوئے، حریم شاہ عائشہ شاہ اور اس کے بوائے فرینڈ دونوں نے مل کر ہراساں کیا ۔ حریم شاہ عائشہ شاہ پہلے بھی دو مقدمات میں ملوث ہے۔ حریم شاہ عائشہ شاہ پہلے بھی جیل کاٹ چکی ہے، حریم شاہ اسی حوالے سے حریم شاہ کل دن گیارہ بجے کراچی میں کانفرنس کریں گی۔واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں مفتی عبدالقوی کی ویڈیو لیک کی تھی جس کے بعد معاشرے میں ان کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔اس سے قبل بھی حریم شاہ مختلف شخصیات کی ویڈیو لیک کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں