سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

(مانیٹرنگ ڈیسک ) سونے کی فی تولہ قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اضافہ ریکارڈ ۔تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار مطابق مارکیٹ میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی۔24 قیراط 10 گرام سونےکی قیمت میں 515 روپے اضافہ ہوا اور وہ 91 ہزار 907 ہوگئی جب کہ 22 قیراط 10 گرام سونا 84 ہزار 248 روپے میں فروخت ہوا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1737 ڈالر پر پہنچ گی۔یاد رہے کہ

گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں