کراچی سے لاہور جانے والا پی آئی اے مسافر طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا

لاہور (بیورو رپورٹ) پی آئی اے کا ایک اور مسافر طیارہ تباہی کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ ایک مقامی پرواز کے دوران قدرتی آفت کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور کیلئے کراچی سے اڑان بھری۔
مسافر طیارہ جب نوابشاہ کے قریب پہنچا تو دوران پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آگیا۔ اس دوران طیارے کے پائلٹ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے طیارے کو سنبھالا اور مزید بلندی پر لے گیا۔ آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا، طیارے کا پرائمری ریڈار متاثر ہوا۔ تاہم پائلٹ نے اپنے حواس برقرار رکھتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیے رکھا اور پھر طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا تھا۔ کراچی سے اڑان بھرنے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے میں 162مسافر سوار تھے ، جب کہ پرندہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز 368 سے ٹیک آف کے بعد ٹکرایا ، جس کے بعد طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا اور مسافروں کو اسلام آباد بھیجنے کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران پی آئی اے کے متعدد طیارے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔ طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی وجہ سے طیاروں کی مرمت پر کثیر سرمایہ لگانا پڑتا ہے۔ طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق پی ا?ئی اے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ کراچی ایئرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے واقعات پیش ا?ئے،اسلام ا?باد میں 2،پشاور میں1،ملتان ایئرپورٹ پر1واقعہ رپورٹ ہوا،2020سے اب تک پی آئی اے کے طیاروں سے 69پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
دستاویز کے مطابق گذشتہ برس پی ا?ئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات لاہور میں19، اسلام ا?باد میں 16اور کراچی ایئرپورٹ پر11واقعات رپورٹ ہوئے،گذشتہ برس بیرون ملک میں بھی پی ا?ئی اے کے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 3واقعات پیش ا?ئے،2دبئی اور1کوالالمپورایئرپورٹ پر پیش آیا تھا،پرندے ٹکرانے سے پی ا?ئی اے کے بوئنگ777اور ایئر بس

اپنا تبصرہ بھیجیں