افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘9افسران اور اہلکار ہلاک

حکابل(میڈیا رپورٹ) افغانستان کے وسطی صوبے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملہ سمیت 9 فوجی ہلاک ہوگئے رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ہیلی وسطی افغانستان میں حادثے کا شکار ہوا اور اس میں سوار 9 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں.
افغان وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ حادثہ صوبہ میدان وردک میں پیش آیا اور ہلاک اہلکاروں میں عملہ اور اسپیشل فورسز کے عہدیدار شامل ہیں صوبائی عہدیداروں اور افغان وزات دفاع کے ذرائع کاکہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کوجب لینڈ کر رہا تھا تو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کی بس دھماکے کا نشانہ بنی ، جس کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے پولیس کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی بس کابل کے علاقے سر کوتل میں دھماکے کا نشانہ بنی جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بس میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ملازمین سوار تھے.
عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی خیال رہے کہ کابل میں رواں ہفتے کے شروع میں سرکاری ملازمین بس پر حملہ کیا گیا تھا جہاں 4 خواتین سمیت 5 شہری جاں بحق ہوگئے تھے. سرکاری عہدیداروں کا کہنا تھا کہ واقعے میں 13 فراد زخمی بھی ہوئے جبکہ افغان ادارے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ 18 روز میں مختلف واقعات میں 144 افراد مارے گئے اور 214 زخمی ہو چکے ہیں گزشتہ ہفتے افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں کار بم دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں