کراچی میں گاڑی کی پارکنگ پر جھگڑا، نوجوان نے تیز دھار آلے کے وار سے باپ اور دو بیٹے کو زخمی کر دیا

کراچی ( بیورو رپورٹ) کراچی کے نواحی علاقے میں ایک شخص کا تیز دھار چھری سے جان لیوا حملہ ، 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انتہائی محفوظ تصور کی جانے والی پاکستان ائیر فورس کے زیرِ انتظام سے چلائی جانے والی فیلکن ہاو ¿سنگ سوسائٹی میں ایک شخص کی جانب سے تیز دھار چھری کے وار کر کے باپ اور دو بیٹوں کو زخمی کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب شارع فیصل کے قریب واقع فیلکن ہا?سنگ سوسائٹی کے اندر گاڑی پارک کرنے پر دو نوجوانوںا کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جوکہ جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی ، اس دوران قریبی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے ، طیش میں آکر ایک نوجوان نے تیز دھار آلے کے وار کردیے جس سے باپ اور دو بیٹے زخمی ہوگئے ، پولیس حکام کے مطابق شارع فیصل تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 335/21 معظم خان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ، ایف آ ئی آر کے متن مطابق معظم خان کے بیٹوں فہد اور عطا ئ سے ابراہیم درانی نامی نوجوان کا جھگڑا ہوا جس نے گلی میں گاڑی کھڑی کرنے کے معاملے پر ان پر حملہ کردیا اور مغلظات بھی بکیں ، ان کا ایک بیٹا عطا اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابراہیم دورانی نامی شخص واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو دھمکی دے رہا ہے، اس دوران سکیورٹی گارڈ بھی موقع پر پہنچ جاتا ہے اور معاملے کو سلجھانے کی کوشش کرتا ہے جس کے بعد تلخ کلامی شروع ہو جاتی ہے، تلخ کلامی کے بعد ابراہیم دورانی ایک شخص اور ا ±س کے دو بیٹوں پر حملہ کر دیتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم ا ±س کی تلاش جاری ہے۔چاکوکے وار کا شکار بننے والے دونوں افراد کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ا ±ن کا علاج جاری ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں