1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا،علی زیدی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) 1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا، وزیربحری امور علی زیدی نے شواہد سماجی میڈیا پر ڈال دئیے۔ جمعرات کو علی زیدی نے کہاکہ بالا?خر بطور وزیراعلیٰ نواز شریف کی لوٹ مار بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے، 1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا۔
انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے 1 کنال کے 500 پلاٹس اپنے درباریوں میں بانٹے، نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب قومی خزانے کو 250 ملین کا ٹیکہ لگایا، نواز شریف نے جعلی دستاویز کے باعث ایل ڈی اے کو 700 ملین کا نقصان پہنچایا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے 2400 گھوسٹ ملازمین کے ذریعے ایل ڈی اے اور واسا کو لوٹا، 35 برس بعد سکینڈل دوبارہ اٹھایا جا رہا ہے مگر ملک ضیائ کی کرپٹ باقیات کے ہاتھوں دقت اٹھا رہا ہے، ان لٹیروں کو بے نقاب کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں