نئے ائیر چیف ظہیر احمد بابر معروف عالم دین کے بیٹے ہیں

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔ائیرمارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ہوں گے جن کی تقرری کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دے دی ہے،ائیرمارشل ظہیر احمد بابر کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ظہیر بابر موجودہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور کی مدت ملازمت پوری ہونے پر 19 مارچ کو فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پائلٹ) برانچ میں شمولیت اختیار کی، وہ فائٹر اسکواڈرن، ا?پریشنل ایئربیس اور علاقائی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔
ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام ا?باد میں اسسٹنٹ چیف ا?ف دی ایئر اسٹاف (ا?پریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، اسسٹنٹ چیف ا?ف ایئر اسٹاف (ٹریننگ ا?فیسرز)، ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس، وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
وہ برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج ا?ف ڈیفنس اسٹڈیز کے فارغ التحصیل ہیں۔انہیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ ظہیر احمد بابر معروف عالم دین حکیم غلام محمد کے بیٹے ہیں اور ان کا تعلق گجرات سے ہے۔رپورٹ کے مطابق ظہیر احمد بابر گجرات سے تعلق رکھنے والے تیسرے سروسز چیف ہیں۔اس سے قبل گجرات سے تعلق رکھنے والے ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف بھی سروسز چیف رہ چکے ہیں۔علاوہ ازیں سبکدوش ہونے والے ائیر چیف مارشل مجاہد انوار خان کو ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوہ نے انہیں تمغہ عطائ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں