شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے

وہ جج صاحبان جو جانتے بوجھتے تشدد کیلئے سیاسی ورکروں کو ریمانڈ پر بھیجتے ہیں وہ قومی مجرم ہیں، انسانی حقوق کی جو دھجیاں پاکستان میں اڑائی جارہی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے پولیس کی اپیل منظور کر لی ۔اسی حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جج صاحبان جو جانتے بوجھتے تشدد کیلئے کہ پولیس سیاسی ورکروں کو تشدد کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے، ریمانڈ پر بھیجتے ہیں وہ قومی مجرم ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انسانی حقوق کی جو دھجیاں پاکستان میں اڑائی جارہی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ا یڈیشنل سسیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس کی فوجداری نگرانی اپیل بھی منظور کرلی ۔
عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل کو 48 گھنٹوں کیلئے پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت شہبازگل کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل کئے کہ شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے،ہمیں کیس کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا،ریمانڈ میں کچھ چیزیں خفیہ رکھی گئی ہیں،پراسیکیوشن کے مطابق شہباز گل نے اپنی تقریر تسلیم کر لی۔
وکیل نے بتایا کہ پراسیکیوشن زیادہ زور دے رہی ہے کہ شہباز گل نے کسی کے کہنے پر تقریر کی،اینکرز سیاسی رہنماؤں کو ٹی وی پر بلاتے ہیں اور وہ روزانہ بولتے ہیں،کچھ چیزیں غلط تو ہو سکتی ہیں لیکن وہ بغاوت،سازش یا جرم میں نہیں آتیں،شہباز گل کے انٹرویو کا کچھ حصہ نکال کر اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رہنما تحریک انصاف کے وکیل نے مزید دلائل کئے کہ شہباز گِل نے اپنی تقریر میں مسلم لیگ ن کے 8 رہنماؤں کے نام لیے،شہباز گل نے سوال کا لمبا جواب دیدیا،اس میں کچھ باتیں غلط کہہ دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں