خشک سالی کے خدشات ، برطانیہ میں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے 23 اگست سے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں پانی کے ضیاع کو روکنے اور خشک سالی کے خدشات کے پیش نظر 26 سال میں پہلی بار ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، یہ پابندی 23 اگست سےنافذالعمل ہو گی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سائوتھ ویسٹ واٹر ( ایس ڈبلیو ڈبلیو) نے کہا کہ مسلسل خشک سالی کے خدشات کے پیش نظر ان کے پاس پانی کے ضیاع کو روکنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پابندی کارن وال اور شمالی ڈیون کے چند علاقوں میں عائد کی گئی ہے جہاں باغات کو پانی دینے اور گاڑیوں کو دھونے کے لیے ہوز پائپ کا استعمال نہیں کیا جائے گا جبکہ کاروبار اور کسان اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ایس ڈبلیو ڈبلیو کی اہلکار لیزا گہان نے کہا کہ یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے تاکہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی کمی کو پورا کیا جا سکے جس کا انحصار موسمی حالات اور انسانی ضرورت پر ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں