اسرائیل کا غزہ میں فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف

اسرائیل نے رواں ماہ غزہ میں مہاجرکیمپ پرحملہ کیا تھا،عرب میڈیا

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف کارروائی میں 5فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 7اگست کوشمالی غزہ کے قریب فلسطینی مہاجرکیمپ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 5بچے شہید ہوئے تھے۔اسرائیلی فوجی عہدیداروں نے دفاعی حکام کے برعکس یہ جھوٹا دعوی کیا تھا کہ فلسطینی بچوں کی شہادت مزاحمت پسند تنظیم کے راکٹ حملے سے ہوئی۔اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے تھے اور گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں