چین میں ایک سال سے بند جوہری ری ایکٹر تائیشان کو بجلی کے گرڈ سے دوبارہ جوڑ دیا گیا

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ایک سال سے بند جوہری ری ایکٹرتائیشان کوبجلی کے گرڈ سے دوبارہ جوڑ دیا گیا ہے ۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور گروپ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ تائیشان نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کوتباہ شدہ ری ایکٹر کو دوبارہ بجلی کے گرڈ سے جوڑ دیا گیا ہے اور اس کی نگرانی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پلانٹ فرانسیسی جوہری فرم فراماٹومے کے ساتھ شراکت میں چل رہا ہے جسے 1986 کی چرنوبل تباہی کے بعد یورپ میں جوہری توانائی کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سرکاری ماحولیاتی نگرانی کے اعداد و شمار نے گزشتہ سال چین کے دیگر جوہری پلانٹس کے مقابلے میں تائیشان کے قریب تابکاری میں معمولی اضافہ دیکھاتھا تاہم یہ اضافہ گوانگ ڈونگ میں ماحولیاتی تابکاری کی مقررہ حد کے اندر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں