کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

کرکٹ ٹیم کی طرح ہمارا استقبال ہوا، پی ایس بی کے ڈی جی نے تمام قومی ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی ہے، گفتگو

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق نوح بٹ کے علاوہ ویٹ لفٹر ہنزلا دستگیر، حیدر علی، والی بال ٹیم اور ان کے غیر ملکی کوچ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان تمام افراد کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے ایتھلیٹس کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر ویٹ لفٹرز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے نوح بٹ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ رکٹ ٹیم کی طرح ہمارا استقبال ہوا، پی ایس بی کے ڈی جی نے تمام قومی ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی ہے۔دوسری جانب آصف زمان کا کہنا تھا کہ قومی ایتھلیٹس کو انعامات کے ساتھ ساتھ مزید اچھی تیاریوں کے موقع فراہم کریں گے، جس ایتھلیٹس کو بیرون ملک ٹریننگ کے لیے بھیجنا ہو گا انہیں پورے موقع دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں