سرینا ولیمز ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی ماسٹرز اوپن ٹینس کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئیں

سنسناٹی(سپورٹس ڈیسک) امریکہ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، سابق عالمی نمبر ایک اور23گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح سرینا ولیمز ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمزسنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ برطانوی ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانونے سرینا ولیمز کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں شکست دی۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق امریکی عالمی چیمپئن سرینا ولیمز کو بالکل بے بس کر دیا اور سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے شکست دیکر نہ صرف فاتحانہ آغاز کیا بلکہ ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سرینا ولیمز نے گزشتہ ہفتہ کو عندیہ دیا تھا کہ وہ رواں سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیر باد کہہ دیں گی اور ان کے شاندار کیریئر کا اختتام قریب تر ہوتا جا رہا ہے،40 سالہ ولیمز شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر تیزی سے ٹینس کورٹ سے چلیں گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں