ڈینیئل مدویدوف اور کارلوس الکاراز گارفیا سنسناٹی ماسٹرز اوپن ٹینس کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے

اوہائیو (سپورٹس ڈیسک) روس کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ڈینیئل مدویدوف اور ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز گارفیا اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف نے دوسرے رائونڈ میں ہالینڈ کے بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کو اور سپین کے کارلوس الکاراز گارفیا نے امریکی حریف کھلاڑی مائیکل میکنزی کو شکست دی ۔

ڈبلیو ٹی اے/اے ٹی پی سنسناٹی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ڈینیئل مدویدوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کے حریف کھلاڑی بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز گارفیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی مائیکل میکنزی کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہراکر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں