سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس کا قبضہ گروپوں اوربدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاون

لاہور (بیورو رپورٹ) سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس کا قبضہ گروپوں اوربدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ صدر ڈویڑن پولیس نے بدنام زمانہ منشائ بم قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی سے قبضہ واگذار کروا لیا۔
ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن بگتی کی سپرویڑن میں پی آئی اے روڈ حاکم چوک کے قریب اوورسیز پاکستانی محمد اشرف کی کمرشل جگہ واگذار کروانے کیلئے بھاری مشینری کے ساتھ ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ آپریشن کیا گیا۔لاہور پولیس کی اینٹی رائٹ فورس کی دس ریزروز نے اینٹی قبضہ آپریشن میں حصہ لیا۔ایس پی صدر ڈویڑن حفیظ الرحمٰن بگٹی نے بتایا کہ منشائ بم نے اوور سیز پاکستانی کی کمرشل جگہ پر قبضہ کرکے 31 دکانیں تعمیر کر رکھی تھیں۔
اوور سیز پاکستانی محمد اشرف نے لاہور پولیس اور دیگر اداروں کو قبضہ گروپ کے خلاف ایکشن لینے اور زمین واگذار کروانے کی درخواست دی تھی۔لاہور پولیس نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر ایل ڈے اے کے ہمراہ غیر قانونی تعمیر شدہ دکانوں کو مسمار کرتے ہوئے شہری کی جگہ واگذار کروا لی۔واگذار کروائی گئی کمرشل پراپرٹی کی ملکیت کروڑوں روپیمیں ہے۔
سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے اوور سیز پاکستانی کی قیمتی اراضی واگذار کروانے پر ایس پی صدر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہاہیکہ شہریوں کی جمع پونجی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے ہوئے ہے۔
سول لائنز ڈویڑن پولیس نے بھی قبضہ گروپوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کی قیمتی جائیدادیں واگذار کروا لیں۔ایس پی سول لائنز ڈویڑن رضا صفدر کاظمی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نیقبضہ گروپوں کیخلاف کامیاب آپریشنز کے دوران گجرپورہ میں شہری تاج محمد کے گھر پر 13 سال سے جاری قبضہ چھڑوا دیا۔اسی طرح مغلپورہ میں رانی بی بی کے مکان سے قبضہ واگذار کرواگیا۔
تھانہ شالیمار کی حدود میں شہری ادریس کا قبضہ واگذار کرواگیا۔تھانہ شالیمار کی ہی حدود میں درس بڑے میاں کے قریب شہری کا قیمی پلاٹ کا قبضہ اصل مالک کو دلوایا گیا۔ مزید براں پولیس نے شالیمار کے علاقے میں ہی شہری نصراللہ کا قیمتی پلاٹ بھی واگذار کروا دیا۔شہریوں نے گھر اور پلاٹ واگذار کروانے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں