امریکی ڈالرسستا،بلند ترین سطح پر پہنچنے والی اسٹیل کی قیمت بھی نیچے آنے لگیں

سٹیل ساز کمپنیوں نے سریے کی فی ٹن قیمت میں6 ہزار سی7ہزارروپے کمی کردی

کراچی(کامرس ڈیسک) امریکی ڈالرسستاہونے کے مثبت اثرات نظر آرہے ہیں۔بلند ترین سطح پر پہنچنے والی اسٹیل کی قیمت بھی نیچے آنے لگی ہے۔

اسٹیل ساز کمپنیوں نے سریے کی فی ٹن قیمت میں6 ہزار سی7ہزارروپے کمی کردی ہے۔سریے کی فی ٹن قیمت2 لاکھ29 ہزار سے لیکر2 لاکھ33 ہزار روپے تک مقرر کردی گئی ہے۔ڈالرمہنگا اور عالمی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں 2 سال سے اسٹیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں۔اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2لاکھ40ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں